وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 18 جنوری 2017 18:33

سکھر۔ 18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خانگڑھ پہنچ کر صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر سے ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی ، قائمقام گورنر سندھ آغا سراج درانی، صوبائی وزیر برائے تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ ،صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی سمیت ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے صوبائی وزیر مکیش کمارچاولا وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں