پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے ،ْملک کے سربراہ کے خاندان کا نام آنا اہمیت کا حامل ہے ،ْخورشید شاہ

،ْ پیٹرول کی بوتل ساتھ لے کر چلنا اور مطالبہ کرنا کہ امداد پتافی مستعفی ہوجائے اس طرح سے سسٹم نہیں چل سکتا ،ْ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیر داخلہ ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 15:24

پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے ،ْملک کے سربراہ کے خاندان کا نام آنا اہمیت کا حامل ہے ،ْخورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے ،ْملک کے سربراہ کے خاندان کا نام آنا اہمیت کا حامل ہے ،ْ پیٹرول کی بوتل ساتھ لے کر چلنا اور مطالبہ کرنا کہ امداد پتافی مستعفی ہوجائے اس طرح سے سسٹم نہیں چل سکتا ،ْ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیر داخلہ ہیں ۔

کاشت کاروں کو آٹو رکشے کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی وزرا کی جانب سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو پرویز مشرف دور میں بھی وزیر ہی تھے، ہمارے دور میں عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں سب سے بڑی رکاوٹ وفاقی وزیرداخلہ ہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف چوہدری نثار کے سامنے بے بس ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم پارلمنٹیرین ہیں اور ہمارے لئے ہر لفظ اہمیت رکھتا ہے ، پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے اور اس میں ملک کے سربراہ کے خاندان کا نام آنا اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کیس (ن) لیگ کے گلے پڑ گیا ہے۔سندھ اسمبلی میں امداد پتافی اور نصرت سحر عباسی کے معاملے اور معافی پر خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں اکثر ایسی باتیں ہوجاتی ہیں، ہر بات کے 2 مطلب ہوتے ہیں اگر کسی کو بات سمجھ میں نہیں آتی تو اسے چیمبر میں لے جاکر سمجھایا جاتا ہے لیکن امداد پتافی کی بات کو جو مطلب نصرت سحر نے دیا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی بوتل ساتھ لے کر چلنا اور یہ مطالبہ کرنا کہ امداد پتافی مستعفی ہوجائے، اس طرح سے سسٹم نہیں چل سکتا ،ْیہ ایک غلط روایت ہے تاہم کسی کی دل آزاری پر صوبائی وزیر نے معافی مانگ کر اچھی روایت قائم کی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں