سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداران کی معروف صنعتکار عبدالعزیز شیوانی کو ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر سیپکو تعیناتی پر مبارکباد

منگل 21 فروری 2017 03:10

سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر عہدیداران ممبران نے معروف صنعتکار عبدالعزیز شیوانی کو بطور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر سیپکو تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ عبدالعزیز شیوانی تاجر برادری اور شہریوں کو درپیش مسائل و شکایات کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے اور شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے اس اہم مسئلے کی حل کی طرف بھی خصوصی توجہ دیکر صارفین بجلی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں