پانامہ لیکس کیس میں بہت سی باتیں سامنے آچکی ہیں ، عدالتوں کو اب بھی کونسے ثبوتوں کی ضرورت ہے ، بی بی سی سمیت سوشل میڈیا پر سب کچھ واضح ہو چکا ہے وفاقی وزیر داخلہ طالبان کے ترجمان نظر آتے ہیں ان پر کون سے تبصرہ کیا جا سکتا ہے ، حکومت کی پالیسیوں نے ملک و قوم کو مقروض بنا دیا ہے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچا ہے صرف بلند بانگ دعوے کئے گئے ہیں

وفاقی حکومت ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،مسلم لیگ (ن )الیکشن جیتنے کیلئے قرض پر قرض لے رہی ہے کیا آنے والے وقت میں ملک اتنے بڑے قرضوں کا وزن برداشت کر سکے گا قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی سکھر کے مقامی سکول میں منعقد تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں بہت سے باتیں سامنے آچکی ہیں ، عدالتوں کو اب بھی کونسے ثبوتوں کی ضرورت ہے ، بی بی سی سمیت سوشل میڈیا پر سب کچھ واضع ہو چکا ہے وفاقی وزیر داخلہ طالبان کے ترجمان نظر آتے ہیں ان پر کون سے تبصرہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے مقامی اسکول میں منعقد تعلیمی کانفرنس سے شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے کیس میں وزیر اعظم اور انکے خاندان کی کرپشن کا پردہ فاش ہو گیا ہے عدالتو ں کو اب کون سے ثبوت کا انتظار ہے ، بی بی سی پر بہت کچھ ظاہر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پاس مخالف جماعتوں کے ممبران کے طالبان سے رابطوں کے حوالے سے ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں اور ان کا نام سامنے لائیں بصورت دیگر کسی قسم کی الزام بازیاں برداشت نہیں کی جائیگی حکومت کی پالیسیوں نے ملک و قوم کو مقروض بنا دیا ہے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچا ہے صرف بلند بانگ دعوے کئے گئے ہیں ،وفاقی حکومت ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن الیکشن جیتنے کیلئے قرض پر قرض لے رہی ہے کیا آنے والے وقت میں ملک اتنے بڑے قرضوں کا وزن برداشت کر سکے گی ایسی پالیسیوں پر افسوس ہو رہا ہے ۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز پر سبسیڈی دے تاکہ غربت اور بے روزگار ی کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے ،حکمران عوام کو بے وقوف بنا کر حکومت نہیں چلا سکتے عوام کے مسائل حل کرنے پڑے گے اس کے سوا کوئی بھی حل نہیں ہے وفاقی حکومت صرف لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ صرف لاہور کیلئے نہیں ہے صرف لاہور میں ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں اور نواز شریف کو ملک کے دیگر علاقے نظر نہیں آرہے ہیں ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے کون سے اقدام کئے گئے ہیں ،ملک کے آئین کے مطابق ہر شہری کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر یہاں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں ایک سوال کے جواب میں سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگ اغواء ہو رہے ہیں جس پر حکومت کی خاموشی سمجھ میں نہیں آتی ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا ہوگا تعلیمی کانفرنس کے انعقاد سے تعلیمی میعار میں بہتر نتائج سامنے آئینگے اور نوجوان نسل کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع ملے گے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مقبول پارٹی ہے آئندہ انتخابات میں پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں