سکھر اسمال ٹریڈرز، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے ایدھی فائونڈیشن کیلئے چندہ مہم شروع

منگل 17 جنوری 2017 20:35

سکھر۔ 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سکھر اسمال ٹریڈرز ، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت ریلی کی صور ت میں ایدھی فائونڈیشن کیلئے شہر کی اہم تجارتی مارکیٹوں سے چندہ مہم شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چندہ مہم میں غلام مصطفی پھلپوٹو،ڈاکٹر سعید اعوان، پرویز چنہ، رضوان قادری، عامر فاروقی، دوا خان، بابو فاروقی،قادر شیوانی،اقبال ماما، سلیم مالا، شاہ محمد انڈھڑ، لالہ یاسر، شبیر میمن، منیر میمن، آغا محمد اکرم،احسان گل اعوان، حبیب ناصر، صداقت خان، عبدالباری انصاری، عارف بھٹی، ایدھی سینٹر سکھر کے انچارج محمد عرس مگسی، گل مہر آل میمن یوتھ سکھر کے محمد عمیر، علی رضا و و دیگر نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء کپڑا مارکیٹ، شاہی بازار، مارچ بازار، نشتر روڈ، صرافہ بازار، شہید گنج، پان منڈی، کریانہ بازار و دیگر تجارتی مراکز کا دورہ کر کے ایدھی فائونڈیشن کیلئے فنڈز جمع کئے، چندہ جمع کرنے کی مہم کے دوران تاجروں اور شہریوںنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایدھی فائونڈیشن کیلئے مالی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں