نادرا کا سکھر ریجن کے مختلف علاقوں میں موبائل وین بھیجنے کا شیڈول جاری

جمعرات 19 جنوری 2017 20:19

سکھر۔ 19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) نادراریجنل ہیڈ آفس سکھر کیجانب سے سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میںعوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لئے 27جنوری 2017تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ،جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ان تاریخوں میں تعلقہ گھوٹکی اور خان گڑھ کی یونین کونسلز میں موبائل وین نمبر1 جبکہ این آر سی سکھر سٹی میں نادرا کی موبائل وین نمبر11 موجود رہیگی ،جبکہ موبائل وین نمبر13 ضلع گھوٹکی کے اوباڑو ، ڈھرکی اور میر پور ماتھیلو کی یونین کونسلز میں شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو جاری رکھے گی ، اسی طرح انہی تاریخوں میںنوشہرو فیروزضلع کے تعلقہ بھریا ، مہراب پوراور کنڈیارو کی یونین کونسلز میں بھی موبائل وین 06موجود رہے گی جبکہ وین نمبر 20 مورو اور نوشہرو فیروز کے تعلقوں کی یونین کونسل میں موجود رہے گی اعلامیے کے مطابق خیرپور ضلع کے تعلقہ ٹھری میر واہ اور فیض گنج کے تعلقوںکی یونین کونسلز میں موبائل وین نمبر19 جبکہ گمبٹ ،سوبھو ڈیرو ، کنگری اور کوٹڈیجی کے تعلقوں کی یونین کونسلز میں موبائل وین نمبر21موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںمتعلقہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے سلسلے میں دی گئی بالا تاریخوں پر موبائل ٹیموںسے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں