معذوروں کے حقوق اور تنظیم سازی کیلئے دو روزہ آگاہی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 19 جنوری 2017 20:19

سکھر۔ 19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) محکمہ سماجی بہبود سندھ کے شعبے کی پی سی آر ڈی پی کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے سکھر کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں ضلع کے اسپیشل پرسنز کوحقوق کے متعلق آگاہی اور تنظیم سازی کے لئے دو رزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیاجس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر ریاض فاطمہ نے کی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویفئیر عبدالقدوس میمن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصیر حسین شاہ اور دیگر تھے ۔

ورکشاپ کے دوران پنجاب سوشل ویلفئیر بورڈ کے نمائندگان علی حسن اور ثناء ناز نے شرکت کرنے والے مرد و خواتین اسپیشل پرسنز کو تربیت فراہم کی ۔ اس موقع پر عبدالقدوس میمن ، نذیر فاطمہ ، نسیم لئیق ، شبیر میمن ، صاحب خان دھاریجو ، ڈاکٹرایاز مومرو اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پراقوام متحدہ کے کنونشن کی جانب سے معذوروں کی بہبود اور حقوق کے بارے میں پاس کردہ قرار دادوں اور دستاویز کے بارے میں آگاہی دی گئی اور بتایا گیا کہ اپنے حقوق مشترکہ نظم وضبط کے ساتھ منظم ہو کر حاصل کئے جا سکتے ہیں اس لئے باصلاحیت لیڈرز کی ضرورت ہوتی ہے مقررین کا کہنا تھا کہ صرف ویل چئیر اور چھڑی حاصل کرنے کے لئے لڑنا ملک و قوم کے مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ اس کے لئے سب کو ملکر وسیع الذہنی کے ساتھ مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے جس سے کامیابی ملے گی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصیر حسین شاہ نے بتایا کہ سوشل ویلفئیر اور پی ایف ایف کیجانب سے کئے گئے سروے کے مطابق سکھرڈویژن میں3لاکھ08ہزار ا19 اسپیشل پرسنز موجود ہیں، اسپیشل پرسنز کا سرٹیفیکٹ دینے کے لئے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ہر ضلع کے ہیڈ کورٹر اسپتال میں میڈیکل اسسمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ، جہاں قانونی ضروریات پوری کرنے کے بعد ہی سرٹیفیکٹ جاری کئے جاتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں