انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے بے سہارا، اور نادار لوگوں کی مدد کرنا افضل ترین عبادت ہے ہمیں چاہیے کہ مستحق لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں

سابق صوبائی وزیر سندھ توقیر فاطمہ بھٹو کاالنافع ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 20:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) سابق صوبائی وزیر سندھ توقیر فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے بے سہارا، اور نادار لوگوں کی مدد کرنا افضل ترین عبادت ہے ہمیں چاہیے کہ مستحق لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے النافع ٹرسٹ کے تحت موسم سرما کے حوالے سے مستحقین خاندان میں گرم شال، گرم کپڑے تقسیم کے موقع پر منعقد تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ریٹائر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر مسعود بھٹو ، مفتی عزیزاللہ چوہان ، مولانا خلیل عباسی مولانا طاھر سندھی ، نجف شاہ۔

شمع کولاچی، شفیعہ چانڈیوو دیگر حضرات شریک تھے۔تقریب سے چیئرمین ٹرسٹ مفتی رضوان موٹلانی نے کہا ہے کہ حدیث میں ہے کہ لوگوں میں بہترین وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں