سالانہ انسپکشن کیلئے بندکی گئیں سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالز کو کھول دیاگیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:43

سکھر۔ 21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالز این ڈبلیو کینال، دادو کینال ، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال ،روہڑی مین کینال، نارا کینال اور اس سے متصل دیگر کینالز اور شاخوں کو کھول دیا گیا، یہ کینالز سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر کیجانب سے سکھر بیراج کی سالانہ صفائی و مرمت ، سالانہ انسپیکشن اور انفرا اسٹرکچر کی ضروری مرمت کے سلسلے میں6 جنوری کو بند کی گئیں تھیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں