دہشت گرد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے،حافظ محبوب علی سہتو

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے پارا چنارا میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گرد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے دہشت گرد معصوم انسانو ں کو بر بریت کا نشانہ بنار ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے سنی تحریک سکھر کے ڈویژنل آفس میں مرکزی کابینہ کے اجلاس کے انتظامات کے سلسلے میں عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں خرم شہزاد ، انور کمال بلوچ ، فیہم الدین ، سید عمیر شاہ دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

حا فظ محبوب علی سہتو نے اجلا س کو بتایا کہ سنی تحریک کی مرکزی کابینہ کا اجلاس آج 23جنوری کو مقامی ہوٹل میںبعد نماز عشاء منعقد کیا جائے گا جس میں چاروں صوبوں سے سنی تحریک کے مرکز ی و صوبائی عہدیداران شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ بانی سنی تحریک شہید سلیم قادری ؒ کے مشن کے مطابق عوام اہلسنت کے حقوق کے لئے ہماری جہدوجہد سربراہ سنی تحریک محمد بلال سلیم قادری کی قیادت میں جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ پارا چنار کی سبزی من ڈی میں دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کا نشانہ بنایا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو پھر وہ دہشت گردوں کے ساتھ انکے سرپرست ، سہولت کاروں کو بھی انجام تک پہنچائیں فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے لوگ طالبان کے حامی ہیں اجلا س میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید سیلم قادری ؒ اور سانحہ نشتر پارک کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے تاکہ دہشت گرد انجام تک پہنچ سکیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں