سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نومنتخب عہدے داروں کی حلف برداری تقریب

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سکھر کے زیر اہتمام ڈینٹر پینٹر کالونی میں ایسوسی ایشن کے مشاورتی کمیٹی ، سپریم کونسل اور فیصلہ کمیٹی کے نومنتخب عہدے داروں کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی تقریب میں سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے صدر استاد تاج محمد شیخ ، جنرل سیکریٹری اصغر بھٹی ، سپریم کونسل کے چیئرمین ندیم محمد ، نعیم مغل ، آصف پپو ، نثار راجپوت ،ہمدرد پینل کے محمد لطیف مغل ، استاد محمد حسن مغل ، سلیم مغل و دیگر ممبران و عہدے داروں نے شرکت کی قبل ازیں سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد شیخ اور اصغر بھٹی نے نومنتخب عہدے داروں مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین آصف علی کھوکھر ، ممبر سید نصیر شاہ ، سپریم کونسل کے ممبان شکیل بھٹی ، استاد الاہی بخش اور فیصلہ کمیٹی کے چیئرمین منور سومرو اور ممبران شوکت چوہان اور دوست محمد جاگیرانی سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاج محمد شیخ کا کہنا تھا کہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن مستریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ مستری بھائیوں کو انکے جائز حقوق فراہم ہو سکے نومنتخب عہدے دار اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے مستری بھائیوں کیلئے کام کریں تاکہ ان کے درپیش مسائل حل ہو سکے شرکاء تقریب نے نومنتخب عہدے داروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور امید ظاہر کی کہ وہ مستریوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرینگے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں