سول ہسپتال سکھر میں سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)سکھر کی سول سوسائٹی کی جانب سے سکھر سول اسپتال انتظامیہ کا جنازہ اٹھا کر گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے علاج و معالجے کی عدم دستیابی پر شدید نعرے بازی بھی کی تفصیلات کے مطابق سکھر کی مختلف تنظیموں کے کارکنان نے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے ڈویژنل اسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی اور دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو ادویات فراہم نہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کا چار پائی پر علامتی جنازہ اٹھا کر گشت کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے کی قیادت ثناء اللہ مہر ، اشفاق بھٹی ، دلمراد دھاریجو و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال کے اندر ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کے ساتھ ساتھ ادویات کی عدم فراہمی کے باعث مریض اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے متعدد بار وزراء اور منتخب اراکین اسمبلی کے سامنے مسائل پیش کیئے گئے تاہم کوئی توجہ دینے کے لیئے تیار نہیں ہے علاج و معالج کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر مریض صحتیاب ہونے کے بجائے مزید تکلیف میں مبتلا ہورہے ہیں جس کا سندھ حکومت فوری طور پر نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں