سکھر،ریلوئے محنت کش یونین کے زیر اہتمام ملازمین کے جائز مطالبات کے حق احتجاجی مظاہرہ

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)ریلوئے محنت کش یونین (ریلوئے سیلپر فیکٹری ) کے زیر اہتمام ملازمین کے جائز مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ1998 سے ایک سو اسی ملازمین ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں جنہیں آج تک مستقل نہیں کیا گیا اور جب بھی انہیں مستقل کرنے کی بات کی جاتی ہے تو کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے محنت کش مزدوروں کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جاتا ہے، انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ 2013 کی پالیسی کے تحت ریلوے سلیپر فیکٹری میں ٹیمپرری لیبر کے طور پر کام کرنے والے 180 ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں