سندھ کی عوام پی پی سے بے زار ہو چکی ہر محکمہ تباہ ہو چکا ہے،جمعیت علماء اسلام سکھر

پیر 23 جنوری 2017 20:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا اہم اجلاس مدرسہ جامعہ اسلامیہ حمادیہ پیارو واہ روہڑی میں مفتی سعود افضل ہالیجوی کے زیر صدرات منعقد ہوا اجلاس میں مولانا عبدالکریم عباسی ، حافظ عبدالمجید مہر ، مولانا اکبر علی عباسی ، قاری لیاقت علی مغل، مولانا غلام علی قادری ، ابو اسامہ ، حافظ غلام محمد کندھر سمیت تمام تعلقوں کی عاملہ اور تمام ضلع کے یونٹوں کے امراء و نظاء عمومی نے شرکت کی اس موقع پر مولانا محمد صالح اندھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23فروری کو کرپشن میں ملوث پی پی کی سندھ حکومت کا گھیرا تنگ کیا جائیگا ، سٹی بائے پاس سکھر سے پریس کلب تک لاکھوں افراد کا سمندر کرپشن مٹائو ، سندھ بچائو ،کرپشن مٹائو ، سکھر بچائو کے لئے نکلیں گے یہ ریلی ریلی سکھر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہو چکی ہے سندھ کی عوام پی پی سے بے زار ہو چکی ہے سندھ کا ہر محکمہ تباہ ہو چکا ہے اور بدحالی کا شکار ہے سندھ حکومت نے صحت ، تعلیم اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں بھی سندھ کی عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا شہر کے ہر علاقوں ، محلوں اور گلیوں میں کچہرے اور گندگی کے ڈھیر موجود ہیں سکھر دریائے کے کنارے ہونے کے باوجود پینے کے پانی سے محروم ہے پی پی حکومت نے سندھ کے عوام کو چوری ، رشوت ، کرپشن ، غربت کے سواء کچھ نہیں دیا مولانا محمد صالح اندھڑ کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے سکھرکی باشعور عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ، بلاول بھٹو زرداری کو چاہئے کہ پنجاب کے بجائے سندھ میں ہونی والی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں کرپشن کی باتیں کرنے سے قبل وہ اپنا گریباں جھانکیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین انتخابات 2018میں بری طرح ناکام ہو گی جمعیت علماء اسلام سندھ کی عوامی طاقت اور عوام جماعت بن چکی ہے 2018جمعیت علماء اسلام کا سال ہوگا

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں