سکھر، ریلوے پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوتی جارہی ہے،ملک محمد عتیق

بہترین کارکردگی کا حاملافسران کو انعامات بھی دیئے جائیں گے،ایس پی ریلوے

پیر 23 جنوری 2017 20:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن ملک محمد عتیق نے کہا ہے کہ ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوتی جارہی ہے، اسے مزید بہتر کرنا ہوگا، بہت جلد افسران کے ساتھ ایک میٹنگ مقرر کرکے آنے والے دنوں کے لئے حکمت عملی تیار کروں گا، جوانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے سن کر انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کرررہا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی ریلوے آفس میں افسران اور جوانوں کے ماہانہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرینوں میں گشت پر جانے والے و اسٹیشنوں پر متعین پولیس جوان مسافروں کے ساتھ اپنے رویئے کو مزید بہتر کریں، خاص طور پر سفر کرنے والے بزرگان کی ہر قسم کی مدد کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کی ذمہ دارانہ ڈیوٹیوں کی بدولت ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کا نام پورے ملک میں ایک مثال کے طور پر لیا جاتا ہے، انتہائی خوشی کی بات ہے کہ میرے افسران و جوانوں نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ڈیوٹیاں سرانجام دیں جس سے ریلوے پولیس سکھر کا نام ملک میں روشن ہوا۔

(جاری ہے)

ایس پی ریلوے نے افسران کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو افسر و جوان ڈیوٹی کے دوران بہترین کارکردگی کا حامل ہوگا اس کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ ماہانہ دربار میں پولیس جوانوں اور افسران نے ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،جس پر ایس پی ریلوے نے درپیش مسائل حل کرانے کی یقیین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں