شہیدذوالفقار عی بھٹو زرعی کالج ڈوکری میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 29جنوری کو ہوگا

منگل 24 جنوری 2017 21:57

سکھر۔ 24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سندھ زرعی یونیورسٹی سے الحق شدہ خیرپور کالج آف ایگریکچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور شہیدذوالفقار عی بھٹو زرعی کالج ڈوکری میں تدریسی سال 2016-17 میںداخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 29جنوری بروز اتوار پبلک اسکول حیدر آباد میںمنعقد ہوگا، یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامیہ کیمطابق ٹیسٹ کیلئے مطلوبہ اسناد مکمل کرنے والے امیدواروں کو ٹیسٹ میںحصہ لینے کیلئے پاس جاری کر دیے گئے ہیں، جن امیدواروںکو مذکورہ پاس موصول نہیںہوئے ہیں انہیں مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ 27جنوریتک ایڈمنسٹریشن برانچ سے حاصل کر لیں ، انٹری ٹیسٹ میںمتعلقہ پاس نہ رکھنے والے امیدوار ٹیسٹ میں بیٹھنے کے اہل نہیںہونگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں