سیہون انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی

درگاہ لعل شہباز قلندر میں شہید ہونے والے زائرین کے اعضاء کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر پھینک دیئے ،علاقے میں تعفن پھیل گیا ، لوگوں نے شہید زائرین کے اعضاء اٹھاکر میڈیا کو دکھا دیئے

ہفتہ 18 فروری 2017 19:56

سکھر/سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) سیہون انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی ، درگاہ لعل شہباز قلندر میں شہید ہونے والے زائرین کے اعضاء کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر پھینک دیئے ،علاقے میں تعفن پھیل گیا ، لوگوں نے شہید زائرین کے اعضاء اٹھاکر میڈیا کو دکھا دیئے ،تفصیلات کے مطابق سیہون میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرکے مزار پرہونے والے خودکش حملے میں شہیدہونے والے زائرین کے جسم کے اعضاء سیہون انتظامیہ ایک دن بھی نہیں سنبھال سکی ہے اور اس نے اعضاء دفنانے کے بجائے علاقے میں واقع ایک کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہر علاقے کی فضامیں ہرطرف تعفن اور بدبو پھیل گئی ہے جبکہ اعضاء کوڑے کرکٹ پر پھینکنے کے باعث علاقے کی فضا مزید سوگوار ہوگئی ہے بدبو اور تعفن پر علاقے کے لوگوں نے شہید زائرین کے جسموں کے اعضاء ہاتھوں میں اٹھاکر میڈیا کو دکھاتے رہے بعد ازیں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی کا گڑھا کھود کر شہید ہونے والے افراد کے اعضاء کو دفنایا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں