سکھر میں جرگے نے 10 سالہ بچی کا نکاح 50 سالہ شخص سے کرا دیا

پولیس نے بچی کو بازیاب کر کے، باپ اور بھائی سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 22 فروری 2017 04:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)سکھر میں غیر قانونی جرگے نے 10سال کی بچی کو ونی کرکے اس کا نکاح 50 سال کے شخص سے کرادیا، پولیس نے بچی کو بازیاب کر کے اس کے باپ اور بھائی سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ سکھر کے نواحی گاوں دبر میں پیش آیا، جہاں غیر قانونی جرگے نے 2 سال پہلے 8 سال کی بچی کو ونی قراردیا تھا۔بچی کی عمر 10 سال ہوئی تو جرگے کے فیصلے کے تحت اس کا نکاح 50 سالہ شخص سے کرادیا گیا۔ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق غیر قانونی جرگہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں