سکھر : پولیس زیادتیوں کیخلاف رہائشی بھائیوں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 فروری 2017 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سکھر کے علاقے ملٹری روڈ (گرم گودی )کے رہائشی دو بھائیوں سعید احمد سیٹھار نے اپنے زخمی بھائی وحید سیٹھار کے ہمراہ سکھرپریس کلب پہنچ کر سائیٹ ایریا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم دونوں بھائی ملٹری روڈ پر ہوٹل چلاتے ہیں جہاں پولیس اہلکار روزانہ نہ صرف مفت میں کھانا کھاتے تھے، جب ہم نے کھانے کے پیسوں کا مطالبہ کیا تو دو مرتبہ زبردستی ہوٹل سے سامان اٹھا کر لے گئے، مذکورہ نا انصافی کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی،متاثر شخص کے وکیل قربان شر کے مطابق عدالت نے پولیس کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیئے لیکن پولیس نے پیٹی بھائیوں کے خلاف کاروائی کے بجائے وحید اور سعید کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے پیسے موبائل فون اور سمیں بھی چھینیں تھیں جو آج سماعت کے بعد عدالت کے باہر چھوڑ کر اور ہمیں دھمکی دے کر چلے گئے، دوسری جانب متاثر نوجوان نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پیش ہو کر پولیس تشدد کے متعلق عدالت کو آگاہی دی جس پر عدالت نے سیشن جج کو درخواست گزار کا میڈیکل چیک اب کروانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں