سکھر، شیخ برادری کا اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

جمعرات 23 فروری 2017 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء)سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا کے مکین شیخ برادری کے افراد نے سکھر کے سول اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی زیادتیوں کے خلاف لغاری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سول انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت سینگار علی شیخ ، جمن شیخ و دیگر کر رہے تھے جبکہ مظاہرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سکھر کیسماجی رہنما اشفاق بھٹی بھی موجود تھے اس موقع پر سینگار علی اور جمن نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل ہم نے اپنے بھائی نثار علی شیخ کوعلاج کے غرض سے سول اسپتال داخل کرایا تھا لیکن ڈاکٹرز او ر سول اسپتال کے اسٹاف کی لاپرواہی اور ڈاکٹرز کی جانب سے بار بار اسکے آپریشن کرنے پر اسکی حالت زار بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گئی اور وہ فوت ہو گیا ، ڈاکٹرز کی لاپرواہی اور سول اانتظامیہ کے خلاف ہم نے بالا حکام کو شکایات کیں تو سول انتظامیہ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہم غریب لوگ ہیں اپنے بھائی کی زندگی بچانے کیلئے اسپتال داخل کرایا مگر ڈاکٹروں نے اس کی نعش ہمیں سونپ دی ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہمارے بھائی کے موت کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں