سکھرو گردو نواح میں دھند، وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ تھم گیا

پیر 16 جنوری 2017 15:53

سکھر۔ 16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سکھر و گردو نواح میں پیر کے روز شدید دھند رہی اور تین روزسے وقفہ وقفہ سے ہونیوالی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ تھم گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر اور اس کے نواحی علاقوں میں تین روزتک ابر آلود موسم کے بعد پیر کے روز دھوپ نکل آئی تاہم سردی برقرار ہے۔ نساسک کی جانب سے بارش سے جمع ہونیوالے پانی اور سڑکوں کی کیچڑ کو ہٹایا جا رہا ہے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام متاثر ہوا ہے جسے دور کیا جا رہا ہے ۔ سرد موسم کے باعث گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہو اہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں