سی پیک کے فعال ہونے سے صوبے کے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے ،اسد قیصر

سی پیک منصوبے کے خلاف ہر گز نہیں ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے دورہ چین کے نتیجے میں سی پیک کے منصوبے کے حوالے سے کافی مسائل حل ہوگئے ، مزید تحفظات وفاق جلد از جلد دورکرے ، سپیکر خیبر پختونخوا کا اجتماع سے خطاب

منگل 17 جنوری 2017 17:41

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک کے فعال ہونے سے صوبے کے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے ،سی پیک منصوبے کے خلاف ہر گز نہیں ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے دورہ چین کے نتیجے میں سی پیک کے منصوبے کے حوالے سے کافی مسائل حل ہوگئے ، مزید تحفظات وفاق جلد از جلد دورکرے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے زیدہ سٹی میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں سلطان خان ، افتخار خان ، فرہاد ، سراج محمد ، ملنگ ، صدیق خان ، سبحان اللہ ، سید قیوم ، دلاور ، حضرت ابو بکر ، اصغر علی ، شہباز وحید ، نیاز علی ، نصیر خان اور دیگر نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کیا جب کہ اجتماع سے ضلعی کونسلر ذاکر الرحمن اور زاہد محمد یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے کڈی سب برانچ پیہور نہر ، نالہ آب ، مختلف گلی کوچوں کی پختگی کے علاوہ بجلی کے دس عدد ٹرانسفارمر ز اور تار کی فراہمی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ میں زیدہ کے عوام اور کارکنان پی ٹی آئی کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے گائوں زیدہ میں عمران خان کے جلسہ عام کو کامیاب کیا انہوں نے کہا کہ زیدہ گائوں میں مزید تر قیاتی کام کرونگا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے فعال ہونے سے صوبے کے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے کرنل شیر انٹر چینج کے نزدیک صنعتی زون قائم ہو گا اور یہ زون سی پیک کا حصہ ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کے دورہ چین کے نتیجے میں سی پیک کے منصوبے کے حوالے سے کافی مسئلہ حل ہو گیا ہے لیکن جو تحفظات ہے لہذا وفاق اسے جلد از جلد دور کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے میں ہم اپنا حق مانگتے ہیں ہم سی پیک منصوبے کے ہر گز خلاف نہیں کیونکہ یہ پختونخوا سمیت پورے ملک کی ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے لیکن وفاق پختونخوا کے ساتھ جو سو تیلی ماں جیسا سلوک روارکھ رہا ہے ہم وفاق کے اس نا انصافی کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ کہ میاں نواز شریف صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا وزیر اعظم ہے وہ بحیثیت وزیر اعظم تمام صوبوں کو ان کی بنیادی حقوق ادا کرنے میں اپنا کر دار ادا کریں سی پیک کے حوالے سے ہمارے جو تحفظات ہے وفاقی حکومت اسے جلد از جلد دور کریں ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ صوابی کو گیس کی فراہمی کے لئے اپنے پانچ کروڑ روپے فنڈز جمع کر نے کے علاوہ عدالت نے اس حوالے سے ہمارے حق میں فیصلہ بھی دیا ہے لیکن وفاقی حکومت صوابی کو گیس فراہم نہیں کر رہی ہے لہٰذا وزیر اعظم گیس پر سے پابندی ہٹا ئیں اس کے لئے فنڈز ہم ادا کرینگے افتتاح وفاقی حکومت کے ذمہ دار کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن علاقے کے غریب عوام کو گیس کے مسئلے پر سیاسی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں