سیاسی ومذہبی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرصوابی کے دفترکی منتقلی کومستردکردیا

بدھ 18 جنوری 2017 19:58

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)صوابی کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی کی آفس باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور سے تحصیل لاہور کی منتقلی کے فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے مذکورہ آفس کو تحصیل لاہور منتقل کر نے کی کوشش کی تو ضلع بھر میں بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش، اے این پی کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی تمریز خان ، مسلم لیگ ن تحصیل صدر صوابی ملک عبدالاحد اور سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال نے الگ الگ بیان میں ڈی ایچ او آفس صوابی کی باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور سے تحصیل لاہور منتقلی کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اور خصوصاً صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی جس کا تعلق صوابی ہی سے ہے صوابی کے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور جدید آلات اور سٹاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتا ہے تو کم از کم ہسپتالوں میں موجود سہولیات کو ختم کر نے یا کسی اور جگہ منتقل کر نے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ ضلع صوابی کے غریب عوام کے ساتھ انتہائی ظلم و نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ''نان ایشوز''پر سیاست کر رہی ہے صوابی کو ایک سازش کے تحت دیگر اضلاع کی نسبت تر قیاتی فنڈز میں محروم رکھا گیا صوبائی وزیر صحت کا تعلق صوابی سے ہونے کے باوجو د شعبہ طب میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور اب ڈی ایچ او آفس صوابی کی منتقلی سے محرومیاں مزید بڑھے گی انہوں نے ڈی ایچ او آفس کی تحصیل لاہور منتقلی کے فیصلے کو صوابی کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے صوابی کے عوام ڈی ایچ او آفس میں اپنے کام کے لئے دور دراز جانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں