صوابی، پولیس نے بھاری مقدار میں چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے گروہ کے چار ارکان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:17

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) یار حسین پولیس نے بھاری مقدار میں چوری شدہ موٹر سائیکلیں بر آمد کر کے چور گروہ کے چار ارکان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ جب کہ ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او زر نبی خان نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر لیا۔اور ناکہ بندی کے دوران ڈیڑھ کلو گرام چرس بر آمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ڈی ایس پی سرکل پشم گل خان نے ایس ایچ او زر نبی خان کے ہمراہ اخباری پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علاقہ یار حسین میں ایک چور گروہ سرگرم عمل تھا اور علاقے میں موٹر سائیکلیں چوری کر تے تھے جس پر ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے جدید خطوط پر پولیس نے تفتیش کی اور ملزمان کا سراغ لگا کر چار ارکان سرغنہ سکول چوکیدار اقتدار علی کے علاوہ بلال ولد رفیع اللہ سکنہ یعقوبی ،اویس علی شاہ ولد اول سید اور عماد ولد حاضر زمان ساکنان یعقوبی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم اقتدار علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں پر مختلف علاقہ جات سے موٹر سائیکل چوری کرکے ان کو باقاعدہ معاوضہ دیتا تھا ایس ایچ او زر نبی خان کو اطلاع ملی کہ سکول چوکیدار اقتدار علی ولد فدا محمد سکنہ یارحسین حال گورنمنٹ ہائی سکول یارحسین چوکیدار کے ہاں چوری شدہ موٹر سائیکل آتے ہیں تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر میرا خان دوران انٹاروگیشن ملزم اقتدار علی نے مزید اور 3ساتھیوں جو کہ موٹر سائیکلز چوری میں ملوث تھے ان کا نام اگل دئیے ،ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 مال مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئے جو مختلف علاقوں سے چوری شدہ ہے دریں اثناء زیدہ پولیس نے دو کلو گرام چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں