صوابی ،جائیداد کے تنازغہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) یار حسین ضلع صوابی میں جائیداد کے تنازغہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔ فضل منان سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد یوسف کو مبینہ طور پر ذاکر حسین اور زاہد حسین پسران شیر بہادر نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

وجہ قتل تنازغہ جائیداد بیان کی ہے یار حسین پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں