میجرریٹائرڈفداحسین پی ٹی آئی صوابی کے جنرل سیکرٹری مقرر

جمعہ 20 جنوری 2017 20:38

ْصوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی رہنما میجر ریٹائرڈ فدا حسین کو پی ٹی آئی ضلع صوابی کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع صوابی نے متفقہ طور پر میجر (ر) فدا حسین کو پارٹی کا ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پر پی ٹی آئی ضلع صوابی کے کارکنوں نے اس فیصلے پر خوشی کااظہار کیااور کہا کہ میجر (ر) فدا حسین کی قیادت میں ضلع صوابی میں پی ٹی آئی ایک منظم قوت بنے گی۔

اس موقع پر نو منتخب ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی میجر (ر) فدا حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے قائدین نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اُترنے کی کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں