وفاقی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق صوابی کو گیس کی فراہمی شروع نہ کی تو احتجاج جاری رہیگا، اسد قیصر

وزیر اعظم ،وفاقی وزیر گیس و پیٹرولیم کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت رٹ دائر کرینگے،سپیکر کے پی کے کا جلسے سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 20:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی شروع نہیں کی تو احتجاج کا یہ سلسلہ پورے ضلع صوابی میں جاری رہے گا جب کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر گیس و پیٹرولیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کیس رٹ دائر کرینگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام اپنے حجرہ واقع موضع مرغز ضلع صوابی میں ''صوابی کو گیس دو''احتجاجی تحریک کے آغاز پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے عاقب اللہ خان نے خطاب کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر وفاق نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی عدالتی فیصلے کی روشنی میں شروع نہ کی تو سڑکوں پر نکل کر پشاور اسلام آباد موٹر وے بند کر نے سے دریغ نہیں کرینگے مسلم لیگ ن کی حکومت سوئی گیس کے منصوبوں پر سیاست نہ کریں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے شاہ ولی خان ، جاوید خان ، ذاکر الرحمن ، عطاء اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور اے این پی نے اپنے دور حکومتوں میں ضلع صوابی کی تعمیر و ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے صوابی کی پسماندگی کی ذمہ دار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہو تی ہے آنے والے انتخابات میں صوابی کے غیرت مند عوام ان دونوں جماعتوں کو یکسر مسترد کر دینگے اور کارکر دگی کی بنیاد پر پی ٹی آئی صوابی سمیت پورے پختونخوا میں کلین سوئپ کرئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ این اے 13صوابی2کے لئے گیس کی فراہمی کے لئے ہم نے اپنے فنڈز سے پانچ کروڑ روپے جمع کرائے تھے لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت نے حکم امتناع حاصل کی ہے اس کے خلاف ایم این اے عاقب اللہ خان نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جس پر عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا لیکن ااس کے باوجود مرکز گیس کی فراہمی میں روڑے اٹکار رہی ہے جب کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر ایم این اے عاقب اللہ نے پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس دائر کر دی ہے اور عدالت یہ فیصلہ بھی ہمارے حق میں دیگا اگر پھر بھی وفاق نے گیس کی سپلائی شروع نہ کی تو وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت رٹ دائر کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے دور میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ سے مراعات واپس لے کر اس کو ویران کر دیا تمام صنعتکار واپس پنجاب منتقل ہو گئے محنت کش بے روزگار ہو گئے جب کہ دوسری بار اقتدار میں آکر دریائے سندھ کا پانی چھین کر اس پر غازی بھروتا ڈیم بنایا جس کی وجہ سے دریائے سندھ کے کنارے آباد تمام محنت کش بے روزگار ہو گئے جنگلات اور دریائے سندھ کا حسن تباہ ہو گیا اور اب جب اقتدار میں آگئے تو این اے 13صوابی2میں گیس کی سپلائی پر پابندی لگا دی یہ نواز شریف کا معاشی قتل ہے اس کے خلاف عوامی حقوق کے لئے ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح امیر حیدر خان ہو تی نے اپنے دور وزارت اعلی میں صوابی کی تعمیر و ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی بڑا منصوبہ نہیں لا سکا اپنے دور میں صرف ایک بار صوابی کا دورہ کیا اور اپنے دور میں صوابی کے عوام کا مذاق اُڑایا اے این پی نے صوابی جو کہ باچا خان کا دوسرا گھر ہے کو حکومتی اور پارٹی کی سطح پر کوئی بڑا عہدہ نہیں دیا صرف جیل خانہ جات اور زکوٰة جیسے بے مقصد وزارتوں پر ٹر خایا انہوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو پہلی فرصت میں بجلی کے مد میں تیرہ فیڈر قائم کر نے کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بجلی کے پولز اور تار اپنی ہی فنڈز سے فراہم کئے ۔

صوابی کو تر بیلہ ڈیم سے براہ راست بجلی کی سپلائی ہمارے ہی مرہون منت ہے انہوں نے اعلان کیا کہ عوام گذشتہ 60سالوں اور ہمارے پانچ سال کے تر قیاتی منصوبوں کا موازنہ کریں اس میں سب سے زیادہ کام ہمارے نظر آئینگے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں