صوابی ‘ چھوٹا لاہور میں پولیس اورسیکورٹی اداروں کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ‘ اشتہاریوںاور سہولت کاروں سمیت 140 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 20:32

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) چھوٹا لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 5 سہولت کاروں اور 4 اشتہاری ملزمان سمیت 104 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کی ہدایت پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چھوٹا لاہور کے علاقے مانکی ،تورڈھیر ،یارحسین ،دوبیان ،انبار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ڈی ایس پی چھوٹا لاہور پشم گل خان کی قیادت میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 5 سہولت کاروں اور 4اشتہاریوں سمیت 104 مشتبہ کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں