پسماندہ علاقوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،قیموس خان

جمعرات 12 جنوری 2017 13:53

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) مینگورہ کے ضلعی صدرقیموس خان نے کہاہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) دھرنوں ،جھوٹ اورتباہی کی سیاست نہیں کرتی بلکہ پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کواولین ترجیح دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے مشکومئی میں 200kvٹرانسفارمرکی تنصیب کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی کانئے دورشروع ہوگا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں