سوات : میاندم میں ہائیس گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد زخمی

منگل 17 جنوری 2017 20:27

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سوات کے علاقے میاندم میں ہائیس گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق میاندم سے مینگورہ جانے والی مسافر ہائیس وین ڈرائیور عزیز اللہ سے بے قابو وکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ افرادزاہد گل ،صلاح الدین ،جان باز ،دلدار،رشیدعلی ،زاہد ،سعداللہ اور وزیر ساکنان میاندم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا جہاں سے تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں