مالم جبہ پولیس کی کارروائی ‘22سال سے روپوش قتل کااشتہاری ملزم گرفتار ‘عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) مالم جبہ پولیس کی کارروائی 22سال سے روپوش قتل کے اشتہاری ملزم گرفتار ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ، سوات ملم جبہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اختر یوب خان نے پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 22سال سے رپوش قتل کے اشتہاری ملزم تاج محمد ولد محمد اکبر سکنہ تلیگرام کو گرفتار کرلیا ملزم دو دن پولیس کے حراست کے بعدگزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پرتیمر گرہ جیل بھجوا دیا ہے واضح رہے کہ 1994میں ملزم تاج محمد نے تلیگرام میں علی اکبر ولد امیر جلال سکنہ جہان آباد کو قتل کیا تھا جس کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج ہے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں