سوات، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،دس مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 16 فروری 2017 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) سیدوشریف پولیس کا علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیکآپریشن ،دس مشتبہ افراد گرفتار ،گرفتار افراد میں منشیات فروش بھی شامل ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف اعجاز خا نے ڈی پی او سوات اعجاز خا ن اور ڈی ایس پی پیر سید کے خصوصی ہدایت پر سیدوشریف اور ملحقہ علاقوںمیں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا سرچ اپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ ایک منشیات فروش عبدالحمید سکنہ فیض آبا د کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے دس گرام ہیروین برآمد کرلی گئی ہے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں