سوات، انتظامیہ کے عدم دلچسپی کے وجہ سے غیر مقامی گداگروںکا راج بر قرار،

عوام اور تاجر برادری پریشان ،مقامی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر لی

منگل 21 فروری 2017 21:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) مقامی انتظامیہ کے عدم دلچسپی کے وجہ سے کبل اور دیگر علاقوں میں غیر مقامی گداگروںکا راج بر قرار تعداد میں روز بروز سنگین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے عوام اور تاجر برادری پریشان مقامی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے گدا گر خواتین ،بچوں،نوجوان لڑکیوں سمیت ضعیف العمر لوگ بھیک مانگنے میں مصروف نظر آرہے ہیں مقامی انتظامیہ کے عدم دلچسپی کے وجہ سے ان گداگروں کے تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اطلاعات کے مطابق کبل ،سرسینئی، کالاکلے، گالوچ، دیولئی، کانجو، اوردیگر علاقوں میں بھی اس طر ح غیر مقامی گداگر سرگرم ہیں جنہوں نے تاجر برادری اور راستے پر چلنے والے لوگوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے مقامی لوگوں اور تاجر برادری نے حکام بالاسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پیشہ ور اور غیر مقامی گداگروں کے خلاف کاروائی کرکے ضلع بدر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں