سوات، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،تین مشتبہ افرادسمیت چھ منشیات فروش گرفتار

منگل 21 فروری 2017 21:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) )رحیم آباد پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،تین مشتبہ افرادسمیت چھ منشیات فروش گرفتار ،قبضے سے اسلحہ برآمد ،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل ،تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او رحیم آباد الطاف حسین نے ڈی پی او سوا ت اعجاز خان اور ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے خصوصی ہدایت پر رحیم آباد اور گردنواح میں سرچ ایند سٹرائیک اپریشن کیا جس میں تین مشتبہ افراد حسن نواب سکنہ گوگدرہ ،احسان علی ،اور اعجازعلی ساکنان رحمان آباد قمبر کو گرفتار کرلیا حسن نواب اوراعجاز علی سے نائن ایم ایم دو عدد پستول اور حسن نواب سے تیس بور ایک عدد پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاادھر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں چھ منشیات فروشوںکو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے منشیات برآمد کرلئے گئے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں