سوات ، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،7فغانیوں سمیت 40 مشتبہ افراد گرفتار ،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 22 فروری 2017 20:06

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ملک بھرمیں جاری بدآمنی کی لہراورچارسدہ میں خودکشی حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سوات میں ریڈ الرٹ بدستور جاری ،اہم چوراہوں ،سرکاری عمارتوں ،چیک پوسٹوں اور چیک پوسٹوںکی نگرانی سخت ،جگہ جگہ خفیہ اور سادہ لباس میںملبوس اہلکاروں اور پولیس کی مزید نفری تعینات ،ضلع بھر میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،7فغانیوں سمیت 40کے قریب مشتبہ افراد گرفتار ،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بدآمنی کی لہر اور چارسدہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملوںکے بعد سوات میں بھی ریڈالرٹ بدستور جاری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر کے اہم چوراہوں،شاہراہوں،اہم سرکاری وغیر سرکاری عماراتوںاور چیک پوسٹوں کی پر چیکینگ کے ساتھ ساتھ اُن کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے اور اس مقصد کے لئے خفیہ اہلکاروںاور پولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے زرائع کے مطابق آرپی او ملاکنڈ ڈیوثرن نے متعلقہ پولیس آفسیر ز کو ہدایات جاری کردی ہے کہ جہاںپر پولیس اہلکار کم ہے یا نہیں ہے وہاںپر جلد سے جلد پولیس کی نفری تعینات کیا جائے او را ن ہدایات کے بعد پولیس کی اضافی نفری جگہ جگہ تعینات کردی گئی ہے ادھر سوات کے مختلف علاقوں میںپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن بھی جاری ہے اور مینگورہ اسٹیشن کے ایس ایچ او ذاہد خان نے ڈی پی او سوات اعجاز خان اورڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے خصوصی ہدایت پر ساتھ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے جب مینگورہ پولیس نے مزید مشتبہ افراد کو بھی گرفتاررکرلیا ہے گرفتارافراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرددیا گیا ہے ادھر مٹہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بخت زادہ نے بھی ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شینواری کے نگرانی میں مختلف علاقوںمیں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا ہے اور چودہ مشتبہ افرادگرفتار کرلئے ہیں جن میں زیادہ تر غیر مقامی افراد شامل ہیں گرفتارافراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیاہے جن سے تفتیش جار ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں