سوات سونامی کلب سوات سپر فٹ بال لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 13 جنوری 2017 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) سوات سپر فٹ بال لیگ میں سوات سونامی نے دلاور شہید بانڈی کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ، کبل گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں دوسرے ہاف میں سوات سونامی نے گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے شفیع اور ضیاء اللہ نے ایک، ایک گول کیا جبکہ دلاور شہید بانڈی کی جانب سے واحد گول انعام نے کیا،رکن تحصیل کونسل اور سوات سونامی کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان نے بتایا کہ سپر لیگ میں دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور سوات سونامی کی ٹیم اس سے اپنے گروپ بی میں نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،سوات سونامی نے لیگ میں چار میچ کھیلنے ہیں اوراب تین میچوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے ، پہلے میچ میں سیدوزلمی کے خلاف 2-0 ، دوسرے میچ میں نیک پی خیل کے خلاف 4-1 سے اور تیسرے میچ میں دلاور شہید بانڈی کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی ہے اور اپنے گروپ میںاپنا لیگ کا آخری اور چوتھا میچ شہباز سٹار کے خلاف کھیلے گی-

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں