صوبے میں کھیلوں کے سہولیات نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، حاجی نواب خان

کوئی بھی کھیل حکومت کی سرپرستی اور سپانسرشپ کے بغیر ترقی نہیں پا سکتا ،ْ گفتگو

منگل 14 فروری 2017 12:08

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) رکن تحصیل کونسل ومانیار فٹ بال کلب سوات کے سیکرٹری جنرل حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا صوبے میں کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے سے نوجوان ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، کوئی بھی کھیل حکومت کی سرپرستی اور سپانسرشپ کے بغیر ترقی نہیں پا سکتا اور خیبرپختونخوا کی حکومت دوسرے کاموں کی طرح کھیلوں پر بھی توجہ دیکر دیہاتوں کی سطح پر کھیلوں کے میدان تعمیر کروائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں حاجی نواب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ صوبے میں ضلعی سطح کھیلوں کی فری سرکاری اکیڈمیانوں کا قیام عمل میں لایا جائے اورکھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، اس وقت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ کھیل کے ذریعے صحت مند معاشرے کے ساتھ قیام امن کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور نوجوانوں کو چاہیئے کے وہ اپنی جسمانی نشو نماء کو پران چڑھانے کے لئے اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ امن ،اتحاد اور بھائی چارگی کے فروغ کا ذریعہ بنیں، حاجی نواب نے کہا کہ نوجوان نسل ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اورہمیں چاہئے کہ انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب سے راغب کرکے ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کریں، ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ مانیار فٹ بال کلب سوات میں ہر سال فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے اور آئندہ بھی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی جس کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کلب کے ایک اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں