ٹنڈوالہیار، کیریا شاخ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا

بدھ 28 دسمبر 2016 22:56

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) کیریا شاخ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا سر دھڑ سے الگ ہوکر پٹری پر گرگیا جبکہ عینی شاہیدین کے مطابق تیز رفتار ٹرین کی زد میں کے آکر نوجوان موقع پر ہی جانبحق ہوگیا اور واقع سے لگتا ہے کے نوجوان نے شاید خودکشی کی ہو جبکہ حادثے کی جگہ اے سیکشن پولیس کے ایس ایچ او اے ڈی بھنبرو ،پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے آخری اطلاع تک پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا اور پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ کانبحق ہونے والے نامعلوم نوجوان کی عمر 20 سے 22 تک معلوم ہوتی ہے اور جانبحق ہونے والے نوجوان کی گردن دہڑ سے الگ ہوکر پٹری پر گرگئی تھی جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور لوگ توبہ توبہ کرتے دیکھائی گئے

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں