ٹنڈو محمد خان میں لاکھا ٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:05

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) ٹنڈو محمد خان میں لاکھا ٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ، کروڑوں روپوں خرچ کئے جانے کہ باوجو د رہا ئشیو ں کا سخت پر یشانی کا سامنا ، روڈ کی خستہ حالی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ، اور زمیداران کے خلاف کا روائی کی جائے ، رہائیشوں کا مطا لبہ ، ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سید اعجاز نبی شاہ نے خستہ حال سٹر ک کا دور ا کر تے ہوئے علاقہ مکینوں کو سٹرک کی فور ی تعمیر کی یقین دہانی کر وادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق لاکھاٹ روڈ کی خستہ حالی کی شکا یا ت کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ کمیٹی کی چیئرمین سید اعجاز نبی شاہ نے لاکھاٹ روڈ کا دورہ کر تے ہو ئے کہاکہ لاکھا ٹ روڈ جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھوٹ کاشکا ر ہے جس کے با عث عوام کو سخت پر یشانی کا سامنا ہے انہو ں نے کہا کہ میں عوامی شکا یا ت کا نو ٹس لیتے ہوئے مزکو رہ سٹرک کا دورہ کیا ہے ، سٹر ک کی تعمیرکا کا م آدھے میں چھوڑ کر فرار ہو نے والے والے ٹھیکیدار کے خلا ف سخت کا روائی کی جائے گی اور عوام کو جلد از جلد سٹر ک بناکر دی جائے گی ، انہو ںنے کہاکہ وزیر اعلی سندھ کو بھی مو جو دہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں