ٹنڈوالہیار پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،43ملزمان گرفتار ،جدید اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

بدھ 1 فروری 2017 18:48

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) ضلع ٹنڈو الہیار کے 12تھانوں کی پولیس ، سی آئی اے اور اے ڈی آر سی کا ڈکیٹ گروہوں ، سنگین مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن اور پولیس مقابلہ مجموعی 43ملزمان گرفتار ۔ جدید اسلحہ ، بھاری مقدار میں منشیات و شراب، مضر صحت گٹکا اور لوٹا ہوا مال برامد ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ٹنڈو الہیار شاہ جہان خان کے خصوصی ٹاسک پر ضلع ٹنڈوالہیار کے تین سب ڈویژن ٹنڈو الہیار، جھنڈو مری اور چمبر کے 12تھانوں بی سیکشن ، اے سیکشن، نثر پور ، سلطان آباد، عمر سانڈ، پیا رو لونڈ، مشاخ ہوتی، ڈسوری، میسان، بکرا شریف، سانجار چانگ، تھانہ چمبرپولیس سی آئی اے اور اے ڈی آر سی نے ڈکیت گروہوں کے خلاف ایکشن اور مقابلے کے بعد 5ملزمان ایوب تھیبو، اشوک کمار کولہی، محمد ایوب، فدا حسین تھیبو، گلو ملحہ، اور والو بھیل کو گرفتار کر کے 3پستول ، 3میگزین، 12کارتوس اور لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی 14ملزمان طارق عرف کالو مکرانی، زاہد مکرانی، حارث مکرانی، عارف کرنٹ مکرانی، قربان، احمد منگہار سولنگی، امجد خاصخیلی، سمجانی کولہی، صفدر عرف سوف خاصخیلی، ارشد علی شیخ اور قاسم خانزادہ کو گرفتار کر کے 630لیٹر دیسی شراب ، 43پوائنٹ (بوتلیں)، شراب اور 10کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

جبکہ مضرِ صحت گٹکا سپلائروں کے خلاف کاروائی کر کے 3ملزمان مبارک جت، ذکریا پٹھان، اور منصور مستوئی کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا اور مین پوری برآمد کر لی۔ مزید براں پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 24مفرور و اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔ SSPضلع ٹنڈو الہیار شاہ جہان خان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو اپنے دفتر میں نقد انعامات و تعریفی اسناد دیں۔

اس موقع پر تینوں سب ڈویژن پولیس افسران عبد الحنیف شیخ، نور محمد مری اور لیاقت علی درس کے علاوہ ایس ایچ او بی سیکشن صحبت خان مری ، ایس ایچ او اے سیکشن آدم خان ابڑو، ایس ایچ او مسکین احمد گھایلو، ایس ایچ او سلطان آباد ممتاز علی چانڈیو، ایس ایچ او عمر سانڈ محمد سلطان جاسر، ایس ایچ او پیارو لونڈ ریاض احمد سومرو، ایس ایچ او مشاخ ہوتی عبد الطیف میمن، ایس ایچ او دسوری ناصر احمد سومرو، ایس ایچ او میسان شہاب الدین عمرانی، ایس ایچ او بئرا شریف سید علی بخش شاہ، ایس ایچ اوسانجار چانگ طفیل احمد جلالانی، اور ایس ایچ او چمبر امجد حسین جنیجو و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں