ٹنڈوالہ یار ، بھیل برادری کی15 افراد اپنا مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوگئے

ہفتہ 18 فروری 2017 19:14

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ فتو چوہان سے تعلق رکھنے والے بھیل برادری کی15 افراد نے اپنا مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی یونین کونسل پاکسینگھار کے گوٹھ فتو چوہان کے تین خاندانوں کی خواتین بچوں سمیت 15 افرادنے دین اسلام سے متاثر ہوکر مسلمان ہو گئے اس حوالے سے گذشتہ روز ٹنڈوالہ یار شہر کی مکی مسجد میں ایک مختصر تقریب کے دوران مذکورہ افراد نے شہر کی معروف شخصیت و زمیدار انور خانزادہ،فرحان خانزادہ و دیگر کی قیادت میں مکی مسجد کے خطیب مولانا محمد سالم خلیل سے ملاقات کرکے تین خاندانوں کے 15 مرد و خواتین نے کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہونے والوںاسلامی نام محمد عمر ،عبدالرحمان ولد محمد عمر،عبداللہ ،ابوبکر ،محمد عثمان ،محمد حسن ،محمد علی محمد سلیمان ،ولد عبدالرحمان ، خدیجہ زوجہ محمد عمر ،عائشہ بنت محمد عمر ، فاطمہ بنت محمد حسین ،رحیمہ زوجہ محمد عمر، محمد حسین ولد محمد علی ،زینب بنت محمد علی نام رکھے گئے ہیں جبکہ مسلمان ہونے والے کو انور خانزادہ ،ساجد خانزادہ ،فرحان خانزادہ ودیگر نے مسلمان ہونے والوں کی مکمل سرپرستی کرنے کا ا اعلان کیا اس موقع پر شہری اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے تینوں خاندانوں کے مسلمان ہونے کی خوشی میں ننگر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیاجبکہ شہریوں اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے مسلمان ہونے والوں اور ان کو مسلمان کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں