ٹنڈو محمد خان،ملزم نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرکے گرفتاری پیش کردی

منگل 3 جنوری 2017 20:17

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ٹنڈومحمدخانپولیس اسٹیشن کی حدود مشترکہ کالونی میں ہاجانومحلہ میں ایک شخص رمضان عرف رموں ہاجانو نے اپنی شادی شدہ 28سالہ بہن مومل ہاجانو کو کلہاڑی سے پے در پے وار کرکے قتل کرنے کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم رمضان ہاجانو نے آلہ قتل سمیت خود پولیس اسٹیشن میں پیش ہوکر گرفتاری دی اس موقع پررمضان ہاجانو نے پولیس کو اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کیا ہے پولیس نے ملزم کو سول اینڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ 3ٹنڈومحمدخان کی عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے 14دن کے لئے جوڈیشنل کسٹیڈی میں دیتے ہوئے ملزم کو نارا جیل حیدرآباد بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں