ٹانک پولیس کا گائوں کڑی عاشقی میں چھاپہ دو خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

اتوار 15 جنوری 2017 14:20

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) ٹانک پولیس کا گائوں کڑی عاشقی میں چھاپہ دو خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار آسلحہ ،منشیات اور کارتوس برآمد دونوںملزمان ٹانک پولیس کو سال 2010سے قتل کے مقدمہ مطلوب تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ نے تھانہ مرید اکبر شہید میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مخبر کے ذریعہ ہمیں اطلاع ملی کہ گائو ں کڑی عاشقی میں ٹانک پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گل بہرام اور عبد المالک اپنے گھر میں موجود ہیں جس پر تھانہ مرید اکبر شہید کے ایس ایچ او فہیم مروت کی سربراہی میں چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی اوران ملزمان کے گھر کوگھیرے میںلیکرآپنی پوزیشنیںسنبھال لیں ، ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن چھاپہ مار پارٹی کی آچھی حکمت عملی کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکے اورکوئی راہ فرارنہ پاکر پویس کے سامنے ہتھیار ڈال کر گرفتار ی دی ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے اوران کی گرفتاری کے لئے کئی بار چھاپے مارے گئے لیکن ملزمان بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے تھے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 29 اگست 2010 کو کڑی لٹی کے رہائشی شیر محمد نامی شخص کو قتل کیا تھا جس نے زخمی حالت میں ملزمان پر دعوے داری عائد کی تھی ملزمان سے دوکلاشنکوفیں ،بندوق اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں ڈی پی او نے تھانہ ایس ایم اے کے ایس ایچ او فہیم اور پولیس پارٹی کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹس دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں