پولیومہم میں غفلت کے مرتکب ملازمین کیخلاف سکت کارروائی کی جائے گی،ڈی ایچ او ٹانک فیاض علی

منگل 17 جنوری 2017 19:46

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)ٹانک پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی عمائدین علاقہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مہم کے دوران تعائون کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض علی نے ٹانک میں پولیو مانیٹرنگ کے دوران کیا ۔ڈاکٹر فیاض علی نے کہا کہ ٹانک کو پولیو فری زون بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ ٹانک میں وسائل کم لیکن مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انسے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ٹانک میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہی .۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں نا موافق موسم کے باوجود شہر اور ملحقہ دور افتادہ علاقوں میں بھی پولیو کی ٹیمیں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔جو کہ خاصی حوصلہ افزا ء بات ہے۔ جو خراج تحسین کے لائق ہیں ۔انھوں نے عمائدین علاقہ سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعائون کریں تاکہ ٹانک کو پولیو فری زون بنایا جاسکے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں