ٹانک، پولیس کا چھاپہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مبینہ ملزمان اشتہاری گرفتار

ملزمان 2010سے قتل کے مقدمہ میںمطلوب تھے،

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) ٹانک پولیس کا گائوں کڑی عاشقی میں چھاپہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مبینہ ملزمان اشتہاری گرفتار اسلحہ ،منشیات اور کارتوس برآمد ملزمان پولیس کو سال 2010سے قتل کے مقدمہ مطلوب تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر صبغت اللہ مغل کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہو کہاکہ مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ گائو ں کڑی عاشقی میں ٹانک پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گل بہرام اور عبد المالک اپنے گھر میں موجود ہیں جس پر تھانہ مرید اکبر شہید کے ایس ایچ او فہیم مروت کی قیادت میں چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جس نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کے گھر پرچھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن چھاپہ مار پارٹی کی اچھی حکمت عملی کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکے اور پویس کے سامنے ہتھیار ڈال کر گرفتار ی دی ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے اوران کی گرفتاری کے لئے کئی بار چھاپے مارے گئے لیکن ملزمان بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 29 اگست کو کڑی لٹی کے رہائشی شیر محمد نامی شخص کو قتل کیا تھا جس نے زخمی حالت میں ملزمان پر دعوے داری عائد کی تھی ملزمان سے دوکلاشنکوفیں ،بندوق اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں ڈی پی او نے تھانہ ایس ایم اے کے ایس ایچ او فہیم اور پولیس پارٹی کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹس دینے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں