تانک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر اواز اٹھائیںگے‘ محمد زمان خان

بدھ 18 جنوری 2017 13:25

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء)تانک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر اواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار ٹانک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد زمان خان نے ٹانک پریس کلب کے صدر صبغت اللہ مغل سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹانک ویلفر سوسائٹی ٹانک کی عوام کی نمائندہ تنظیم ہے اور اس کا مقصد عوام کی اواز کی اواز وقت کے حکمرانوں تک پہنچانا ہے اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام ہماری ایک کال پر لبیک کہتے ہیں ٹانک کے مسائل کے حل کے لیے ہم اپنی بھر کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تاحال ضلع اور تحصیل حکومتیں عوام کو کسی قسم کا رلیف دینے میں بری طرح نام ہیں مقامی حکومتوں کو تین سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک ٹانک میں کوئی بھی ترقیاتی کام نظر نہیں ارہا ہے مقامی حکومتیں اپنا قبلہ درست کریں ورنہ عوام سڑکوں پر ہونگے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں