ٹانک اکائونٹ آفس میں آنے والے تمام سرکاری ملازمین کے مسائل اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں‘ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر

بدھ 18 جنوری 2017 13:25

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء)ٹانک اکائونٹ آفس میں آنے والے تمام سرکاری ملازمین کے مسائل اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیس فوری طور پر ان کے اکائونٹ کے مطابق بینکوں میں بھجے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر عبدالشکور نے ٹانک پریس کلب کے صدر صبغت اللہ مغل کی قیادت میں ملنے والے پریس کلب کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ائندہ ریٹائرڈ ملازمین اپنی پنشن بنکوں سے اپنے چیک کے ذریعے وصول کریں گے اور موجودہ حکومت کا یہ ایک اچھا اقدام پے اپ پنشنیر کو لبی لائنوں میں کھڑا نہیں ہوناپڑے گا اور ہر یکم کے بعد جب چاہیں اپنی پنشن بنکوں سے اسانی سے نکلواسکتے ہیں عبد الشکور نے کہا کہ ہمارا نعصب العین سرکاری ملازمین چاہے وہ ریٹائرڈ ہوں یا حاضر سروس ان کے کام اور مسائل بلا امتیاز کئے جاتے ہیں اور اکاونٹ آفس کے حوالے سے کسی قسم کی کسی کو کوئی شکایت ہو تو میرے دروازئے ہروقت کھلے ہوئے ہیں -

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں