ٹانک،ایف سی قلعہ میں دوران ڈیوٹی ایف سی اہلکار نے فائرنگ کر کے ساتھی سپاہی کو قتل کر دیا

بدھ 18 جنوری 2017 20:49

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ایف سی قلعہ میں دوران ڈیوٹی ایف سی اہلکار نے فائرنگ کر کے ساتھی سپاہی کو قتل کر دیا، ملزم سرکار ی اسلحہ لے کر فرار۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فرنٹیر کانسٹیبلر ی قلعہ میں منگل اور بد ھ کی درمیانی شب میں ایف سی پلاٹون نمبر 519 کے کانسٹیبل اویس خان ولد موسم خان کنڈی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنے ساتھی سپاہی رضوان خان ولد اعظم شاہ کنڈی کو قتل کر دیا جبکہ ملزم ارتکاب ِ جر م کے بعد سرکاری اسلحہ سمیت فرار ہوگیا۔ ایف سی پلاٹون نمبر 519 کے حوالدار سید بادشاہ کنڈی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں قتل کا مقدمہ درج کر نے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں