ٹانک پولیس کے حوالدار نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی ،7لاکھ روپے نقدا،5مو بائلوں کا گمشدہ تھیلا اصلی مالک کو واپس کر دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:13

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ٹانک پولیس کے حوالدار شیر اسلم نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی ،7لاکھ روپے نقداور 5مو بائلوں کا گمشدہ تھیلا اصلی مالک پیر غلام کو واپس کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز پیر غلام حارث مو بائل کے مالک گرہ مٹھو جاتے ہو ئے راستے میں تھیلا گر گیا تھا جسمیں7لاکھ روپے نقد اور5اعلیٰ قیمتی مو بائل سمیت100روپے کے مو بائل کارڈ بھی موجود تھے ٹانک پولیس مو بائل معمول کے گشت پر تھی کہ انہیں راستے ایک مذکورہ تھیلا پو لیس حوالدار شیر اسلم انچارج لطیف چوکی کو ملاجو نہی سوشل میڈیا پر گمشدگی کی خبرچلی تو حوالدار شیر اسلم نے میسج میں لکھے مو بائل نمبر پر رابطہ کر کے مذکورہ اصلی مالک کو اپنے پاس بلایا اور صحیح نشاندہی پر مذکورہ رقم پیر غلام کو واپس کر کے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر کے پو لیس کا مورال بلند کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رسول شاہ نے ایماندار پولیس اہلکار شیر اسلم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوزا اور کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ پولیس بد عنوان ہیں لیکن حوالدار شیر اسلم نے پولیس ڈیمپارٹمنٹ کیلئے ایک مثال قائم کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں