پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن انجنئیر ولی محمد راحموں کی خالہ کو بچی سمیت اغواء کرنے کی کوشش ناکام

اتوار 11 دسمبر 2016 19:00

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن انجنئیر ولی محمد راحموں کی خالہ کو بچی سمیت اغواء کرنے کی کوشش ناکام 20 سے ذائد افراد نے حاجیانی فاطمہ راحموں کو بچی اور گاڑی سمیت ساتھ لے جانے کی کو شش کی ،تفصیلات کے مطابق عمر کورٹ کی رہائشی حاجیانی فاطمہ راحموں اپنی کمسن بچی کے ہمراہ ذاتی جیپ میں جارہی تھیں کہ اس دوران مخالف سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یوسی چئیرمین روشن راحموں اور سکی لدو راحموں نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے حاجیانی فاطمہ راحموں کو اسلحے کے زور پر اغواء کرنے کی کوشش کی،جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی،جس کے بعد متعلقہ تھانہ حاجی غلام نبی شاہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر30/2016 درج کرلیا گیا ہے،مقدمے میں دفعہ نمبر506-B 147- 148- اور341 عائد کی گئی ہیں،اس بارے میں علاقے کے ایم پی اے تیمور تالپور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بااثر ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،دریں اثناء حاجیانی فاطمہ راحموں نے الزام عائد کیا کہ اغواء کار اصل میں ان کی سینکڑوں ایکڑ ذمین ہتھیانہ چاہتے ہیں اور یہ کارروائی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں